08 May 2018

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سوا 6 کروڑ کے غبن کا انکشاف فراڈیو ں کا نام سامنے آگیا ،مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے بھی رابطے نکلے

اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے باجوڑ ایجنسی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم میں 6کروڑ25لاکھ روپے غبن کا سراغ لگا لیا ہے۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق غلام محمد اورنذیرخان نے مبینہ طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اکانٹس سے خوردبردکرتے ہوئے غیرقانونی طور پررقوم نکلوائیں۔ دونوں ملزمان محکمہ ڈاک باجوڑ ایجنسی کے ملازم ہیں

اورمبینہ طور پرکالعدم تنظیم کے ساتھ بھی رابطے رکھتے ہیں۔ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 472 قومی شناختی کارڈزکیلئے فنڈباجوڑ کے ڈاک خانے کودیے گئے یہ رقم پچھلے سال مارچ سے لے کرایک سال کے دوران غبن کی گئی ہے۔ انکوائری کے دوران دہشت گردوں کومالی مدداورمنی لانڈرنگ کا ریکارڈملا تو معاملہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کومنتقل کیا جائے گا۔

The post بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سوا 6 کروڑ کے غبن کا انکشاف فراڈیو ں کا نام سامنے آگیا ،مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے بھی رابطے نکلے appeared first on .



from پاکستان
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap