08 May 2018

عدلیہ مخالف نعرے لگانے والے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل،یہ ملزمان کون ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(سی پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے والے افراد کی ویڈیو آئندہ سماعت پر عدالت میں پراجیکٹر پر چلانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔ ڈی پی او قصور عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ایم این اے، ایم پی اے سمیت تمام ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا، تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ملزمان کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مہلت دی ہے۔ بنچ کے رکن جسٹس عاطر محمود نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے۔لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے سماعت 9 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان ایم این اے اور ایم پی اے کے طرف سے علی احمد کرد کو دفتر میں وکالت نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

The post عدلیہ مخالف نعرے لگانے والے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل،یہ ملزمان کون ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں appeared first on .



from پاکستان
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap