08 May 2018

پنجاب کے ہسپتالوں میں ترقی کی انوکھی مثال ڈاکٹرکی بجائے خاکروب مریضوں کی ای سی جی کرنے لگا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صوبے میں صحت کی بہترین سہولیات کے دعوے ٹھس ہو گئے ۔وسائل کے باوجود ہسپتالوں کی صورتحال سے نئے سوالات پیدا ہوگئے ۔نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق فیصل آباد کے جنرل ہسپتال غلام محمد آبادمیں انتظامیہ نے خاکروب کو ای سی جی سپیشلسٹ بنا دیا ہے۔جہاں خاکروب مریضوں کی ای سی جیکرتے پایا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کی موجودگی میں خاکروب کا ای سی جی کرنا نظام صحت میں ترقی پر سوالیہ نشان ہے۔ جیسے ہی خاکروب کی جانب سے ایک مریض کی ای سی جی کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ہنگامہ مچ گیا۔ صارفین نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس صورتحال پرفوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

The post پنجاب کے ہسپتالوں میں ترقی کی انوکھی مثال ڈاکٹرکی بجائے خاکروب مریضوں کی ای سی جی کرنے لگا،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .



from پاکستان
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap