08 May 2018

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں شدید گرمی کے باعث قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ۔ تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 15 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موسم گرما کی چھٹیوں کی سمری منظور کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ

روزسندھ میں شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیوں کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منظور کر لی ۔ سیکرٹری تعلیم اقبال درانی کے مطابق شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کا اطلاق صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا ۔

The post تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان appeared first on .



from اہم خبریں
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap