08 May 2018

احسن اقبال کے بعد کس سیاستدان پر حملہ کیا جا سکتا ہے؟وفاقی وزیر پر حملہ ہونے کے بعد کن سیاستدانوں کو حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ؟ اہم انکشاف

اہور(نیو زڈیسک) گزشتہ شب وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر عابد نامی شخص نے قاتلانہ حملہ کیا ۔ گولی وفاقی وزیر کے گندھے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔تاہم قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق حملے سے ٹھیک پانچ دن قبل خفیہ اداروں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو الرٹ جاری کر دیا تھا کہ آپ تقریب اور جلسوں میں نہ جائیں

آپ پر حملہ ہو سکتا ہے ۔ احسن اقبال پر حملے کے بعد دیگر سیاسی رہنمائوں کو بھی حملہ کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال پر حملے سے قبل شہباز شریف ، عمران خان ، نواز شریف ، حمزہ شہباز ، بلاول بھٹو ، شاہ محمود قریشی ، اسفند یارولی سمیت ایم کیوایم اور پی ایس پی و دیگر جماعتوں کے قائدین کو خفیہ اداروں نے حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کی تھی ۔ ‎

The post احسن اقبال کے بعد کس سیاستدان پر حملہ کیا جا سکتا ہے؟وفاقی وزیر پر حملہ ہونے کے بعد کن سیاستدانوں کو حملے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ؟ اہم انکشاف appeared first on .



from اہم خبریں
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap