08 May 2018

حضرت علیؓ کی خواب میں زیارتی ہوئی انہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کو۔۔۔! داتا علی ہجویری میرے خواب میں آئے اور انہوں نے احسن اقبال کے بارے میں کیا کہا؟ احسن اقبال پر حملہ کرنیوالے ملزم عابد کے بیان نے ہنگامہ برپا کر دیا

نارروال (مانیٹرنگ ڈیسک) نارووال میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین کی ایک نجی ٹی وی چینل پر ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے، اس ویڈیو میں عابد حسین نے تفتیش کے دوران غوث پاک اور داتا علی ہجویری کی زیارت کا دعویٰ کر دیا، اس نے کہا کہ حضرت علیؓ کی زیارت بھی ہوئی جنہوں نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو اٹھا رکھا تھا، میں نے پوچھا کہ جناب آپؓ نے ان کو کیوں اٹھایا ہوا ہے

تو انہوں نے فرمایا کہ یہ نبی کریمؐ کے بہت منظور نظر ہیں اس لیے اٹھایا ہوا ہے۔ نبی کریمؐ نے کہا تھا کہ خادم حسین رضوی کو بھی لیتے آنا کیونکہ میری خواہش ہے کہ میں خادم حسین رضوی سے ملاقات کروں۔ ملزم عابد نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے بعد میرا ذہن بن گیا کہ میں اپنی والدہ کے کہنے کے مطابق عظیم ہستیوں کے نقش قدم پر چلوں گا اور فیض آباد دھرنے میں یہ ذہن بنا لیا تھا کہ جو بھی گستاخ رسولؐ ہو گا اسے جہنم واصل کر دوں گا۔ اس نے کہا کہ اس کی خواب میں داتا علی ہجویری آئے اور کہا کہ احسن اقبال کو مار دو جبکہ غوث پاک کی بھی زیارت ہوئی جنہوں نے سلام لی اور حال چال پوچھا۔ مولانا الیاس قادری بھی خواب میں آئے اور سلام لے کر حال چال پوچھا۔ ملزم نے کہا کہ میری والدہ غازی علم دین شہید اور عامر عبدالرحمن چیمہ کی کیسٹیں سنتی تھیں اور کہتی تھیں کہ بیٹا جیسے انہوں نے زندگی بسر کی ہے ایسے ہی تم کرنا اور اگر تم میرے بیٹے ہو تو ان کے نقش قدم پر چلنا۔واضح رہے کہ نارووال میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے اپنا اعترافی بیان پولیس کو دے دیا ہے۔ملزم کا ابتدائی بیان میں کہنا تھا کہ میں نے ختم نبوت کے معاملے پراحسن اقبال پرگولی چلائی، قاتلانہ حملے کا فیصلہ میرا ذاتی تھا، ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کا ابتدائی بیان وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ احسن اقبال نے ختم نبوت کے حوالے سے جو بیانات دئیے تھے اس پر رنج تھا

اس وجہ سے احسن اقبال پر حملے کے لیے موقع کی تلاش میں تھا،آج جب احسن اقبال کرسچن کمیونٹی کی تقریب میں آئے تو موقع پا کر حملہ کردیا۔ملزم نے اعترافی بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ احسن اقبال پر حملہ مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا، کچھ روز پہلے ہی کسی سے اسلحہ لیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم دھوکہ دینے کیلئے ن لیگ کے حق میں نعرے لگاتا رہا اور پھر اچانک حملہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد حسین نے پہلے بھی احسن اقبال کی ریکی کی کوشش کی، ملزم روزگار کے سلسلے میں دبئی بھی جا چکا ہے۔حملہ آور عابد حسین کی عمر21 سال اور اس کا تعلق اسی گاؤں کنجروڑ سے ہے جہاں وزیر داخلہ کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عابد جلسہ گاہ میں موجود تھا اور خطاب کے وقت فرنٹ لائن میں بیٹھا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد سفید رنگ کے شلوار قمیض میں ملبوس تھا۔

The post حضرت علیؓ کی خواب میں زیارتی ہوئی انہوں نے علامہ خادم حسین رضوی کو۔۔۔! داتا علی ہجویری میرے خواب میں آئے اور انہوں نے احسن اقبال کے بارے میں کیا کہا؟ احسن اقبال پر حملہ کرنیوالے ملزم عابد کے بیان نے ہنگامہ برپا کر دیا appeared first on .



from اہم خبریں
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap