08 May 2018

’’بھارتی کتے‘ ۔۔۔!کویتی امیگریشن حکام نے پاکستان کی شہریت چھوڑ کربھارت کی شہریت اختیارکرنیوالے عدنان سمیع اور اس کے سٹاف کو افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالا،بات بڑھ گئی

ممبئی (این این آئی)’’بھارتی کتے‘ ۔۔۔!کویتی امیگریشن حکام نے پاکستان کی شہریت چھوڑ کربھارت کی شہریت اختیارکرنیوالے عدنان سمیع اور اس کے سٹاف کو افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالا، بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے کویتی امیگریشن حکام پر اپنے اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور انہیں ’بھارتی کتے‘ کہنے کا الزام عائد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان سمیع کویت میں لائیو پرفارمنس کیلئے گئے تھےٗجہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع نے کویت میں

بھارتی سفارت خانے کے عملے سے رابطہ کیا تو وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا جس پر وہ مزید برہم ہوگئے۔ بعدازاں انہوں نے ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے پیغام میں کویت میں بھارتی سفارتخانے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے شہر میں محبت بانٹنے آئے اور یہاں ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔عدنان سمیع نے لکھا کہ کویتی امیگریشن حکام نے بغیر کسی وجہ کے ان کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں بھارتی کتے قرار دیا اور جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ نے بھی کچھ نہیں کیا، ان کی ہمت کیسے ہوئی اس طرح کا برتاؤ کرنے کی۔بعدازاں عدنان سمیع نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹیگ کیاجس پر سشماسوراج نے اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ پلیز مجھ سے فون پر بات کریں۔وزیر مملکت برائے داخلہ کرن ریجیجو نے عدنان سمیع کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری متحرک وزیر خارجہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہیں بعدازاں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔دوسری جانب عدنان سمیع نے بھارتی حکومت کے فوری اور مثبت جواب کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے ممبئی میں مقیم عدنان سمیع کو یکم جنوری 2016 کو ہندوستانی شہریت دی گئی تھی۔

The post ’’بھارتی کتے‘ ۔۔۔!کویتی امیگریشن حکام نے پاکستان کی شہریت چھوڑ کربھارت کی شہریت اختیارکرنیوالے عدنان سمیع اور اس کے سٹاف کو افسوسناک سلوک کا نشانہ بناڈالا،بات بڑھ گئی appeared first on .



from شوبز
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap