01 September 2018

’’پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ کا شہری کو تھپڑ مارنے کا معاملہ‘‘ چیف جسٹس نے ازخودنوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا، ایسا حکم جاری کر دیا کہ آئندہ کوئی عوامی نمائندہ کسی شہری پر تشدد کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہری تشدد ازخود نوٹس کیس پر فیصلہ سنا دیا گیا، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ کو 30لاکھ روپے 15روز میں ڈیم فنڈ میں جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں آج چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے شہری تشدد ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا اور پی ٹی آئی اے کے ایم پی اے عمران شاہ کو حکم دیا ہے کہ وہ 15روز میں 30لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں۔

شہری داود چوہان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا میں عمران شاہ کو اللہ کی رضاکیلئے معاف کرتاہوں ، سندھ کے نامزد گورنر بھی میرے پاس چل کر آئے تھے اور عمران شاہ نے بھی مجھ سے معافی مانگ لی تھی ۔ جس پر چیف جسٹس نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ داود چوہان نے آپ کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کر دیاہے لیکن آپ 15 روز کے اندر 30 لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کروائیں اور آپ 1800 سی سی تک کی گاڑی استعمال کر سکتے ہیں ۔

The post ’’پی ٹی آئی ایم پی اے عمران شاہ کا شہری کو تھپڑ مارنے کا معاملہ‘‘ چیف جسٹس نے ازخودنوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا، ایسا حکم جاری کر دیا کہ آئندہ کوئی عوامی نمائندہ کسی شہری پر تشدد کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا appeared first on .



from پاکستان
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap