01 September 2018

ٹی وی پروگرام میں غلیظ گالیاں دینے کا معاملہ فیاض الحسن چوہان خود میدان میں آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ٹی وی پروگرام میں گالیاں دینے پر معافی مانگ لی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کہ ’ آف دی کیمرہ کلپ چلانا صحافت کی اخلاقیات کے خلاف ہے۔پورے پروگرام میں تحمل کے ساتھ انتہائی منفی سوالات کے جواب دیے ، پروگرام ختم ہونے کے بعد آف کیمرہ میرے متعلق کلپ چلایا گیا۔لیکن اس کے باوجود میں

اپنے آف کیمرہ رویے پر معذرت خواہ ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیاض الحسن چوہان نجی ٹی وی سما کے پروگرام میں مدعو تھے جہاں ان کے ماضی میں مختلف موقعوں پر سیاسی شخصیات کے خلاف بدزبانی کے کلپ دکھائے گئے جس پر وہ برہم ہو گئے اور پروگرام کے اختتام پر مائیک ہٹاتے ہوئے انہوں نے عملے اور اینکر کو فحش گالیاں دیں جس کا کلپ ٹی وی کے ملازمین نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔

The post ٹی وی پروگرام میں غلیظ گالیاں دینے کا معاملہ فیاض الحسن چوہان خود میدان میں آگئے appeared first on .



from پاکستان
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap