12 August 2018

اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کی نئی خواہش سامنے آگئی،کونسی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا؟ہر کوئی حیران،درخواست کی مبینہ کاپی سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں ائیرکنڈیشنر کے لیے درخواست دے دی ۔مبینہ درخواست کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں اے سی لگوانے کی درخواست کی ہے ،درخواست میں تحریر ہے کہ مریم نواز نے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ سے طبی بنیادوں پر

ائیرکنڈیشنر لگوانے کی درخواست کی ہے۔ یہ درخواست مبینہ طور پر 9 اگست کو جیل انتظامیہ کو بھجوائی گئی، لیکن اس حوالے سے جیل انتظامیہ کا کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی جیل انتظامیہ سے ائیرکنڈیشنر لگوانے کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد ان کے کمرے میں اے سی لگوادیا گیا تھا۔

The post اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کی نئی خواہش سامنے آگئی،کونسی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا؟ہر کوئی حیران،درخواست کی مبینہ کاپی سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .



from اہم خبریں
via KunDunya

No comments:

Post a Comment

Reseller Hosting with Namecheap